وکی پیڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ (Naseeruddin Shah) مشہور بھارتی اداکار اور ہدایتکار 20جولائی 1950ء کو بارا بنکی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔ 2003ء میں ’’پدم بھوشن‘‘ سے نوازے گئے۔
دیگر مشہور رشتے داروں میں افغان مصنّف ادریس شاہ، مشہور پاکستانی اداکار سید کمال شاہ، شاہ محمود عالم اور کرکٹ کھلاڑی اویس شاہ شامل ہیں۔ابتدائی تعلیم سینٹ اینسلم اجمیر اور سینٹ جوزف کالج، نینی تال سے حاصل کی۔ علمِ فنون میں ڈگری جامعہ علی گڑھ سے حاصل کی۔ 1971ء میں دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈراما گئے۔بھارت کے بڑے پردے کے ساتھ ساتھ دیگر سنیما اسکرین پر بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ کئی بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’لیگ آف ایکسٹرا آرڈنری جنٹلمین‘‘ شامل ہے۔