19 جولائی، ولادی میر مایاکوفسکی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ولادی میر مایاکوفسکی (Vladimir Mayakovsky) بیسویں صدی کے روسی انقلابی شاعر، ڈراما نویس، مصور اور انقلابی شاعروں کے بڑے مکتبِ فکر مستقبیلیت (Futurism) کے پیروکار 19 جولائی 1893ء کو ریاست جارجیا کے گاؤں بغدادی (موجودہ مایاکوفسکی) میں پیدا ہوئے۔
لڑکپن میں 1905ء کے انقلابی واقعات میں حصہ لیا جس کی پاداش میں قید میں ڈال دیے گئے۔ پہلی جنگ عظیم سے ذرا پہلے نوجوانی ہی میں مصور کی حیثیت سے تابندہ استعداد کے مالک تھے، شاعری کی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ اکتوبر انقلاب ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ بن گیا۔ عظیم اکتوبر انقلاب کے بلند آہنگ نقیب بن گئے۔ ’’میستیریا بوف‘‘ ، ’’لینن‘‘، ’’15 کروڑ‘‘ اور مایاکوفسکی کی دوسری تخلیقات دنیا کی انقلابی شاعری میں بیش بہا جواہر پاروں کی حیثیت رکھتی ہیں۔
36 سال کی عمر میں 14 اپریل 1930ء میں ماسکومیں خودکشی کی۔