وکی پیڈیا کے مطابق راجیش کھنہ (Rajesh Khanna) ہندوستانی سنیما کا اولین سپر اسٹار 18 جولائی 2012ء کو 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
29 دسمبر 1942ء میں پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میں چیتن آنند کی فلم ’’آخری خط‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1969ء میں ’’آرادھنا‘‘ کی ریلیز کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئے۔ لگاتار پندرہ سپر ہٹ فلمیں دینے اور ریکارڈ بنانے والے بھی اولین ہندوستانی ستارے تھے۔