ڈاکٹر اختر حسین عزمی اپنی ایک تحقیق ’’ہڈیوں کے لیے مفید غزائیں‘‘ میں کئی ایک غذاؤں کا ذکر کرتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ ان کی مذکورہ تحقیق میں ایک غذا انڈا بھی ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے بقول: ’’گو ایک انڈا ہمیں صرف 6 فیصد وٹامن ڈی مہیا کرتا ہے، لیکن یہ ایک عام دستیاب غذاہے اور اسے پکانا بھی آسان ہے۔ واضح رہے کہ وٹامن ڈی زردی میں ہوتا ہے، لہٰذا جو مرد و زن دو تین انڈے کھانا چاہیں، زردی کم کھائیں۔ یوں انھیں کم حرارے (Calories) ملیں گے۔‘‘