وکی پیڈیا کے مطابق پی ٹی وی کے مشہور ڈراما پروڈیوسر ہارون رند 2 جولائی 2007ء کو ذیابیطس (شوگر) کے عارضہ کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
پہلے سندھی ڈرامے پروڈیوس کیے۔سندھی زبان و ادب کے ساتھ ساتھ سندھی لوک سنگیت کی روایت سے بھی آگاہ تھے۔اُردو ڈرامے شروع کرنے سے پیشتر سندھی ڈرامے میں نام پیدا کیا بلکہ ان کے ایک سندھی ڈرامے کو جرمنی کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ بھی ملا۔ پچیس اور پچاس منٹ دورانیے کے کئی کھیل پروڈیوس کرنے کے بعد سلسلہ وار کھیل ’’دیواریں‘‘ پروڈیوس کیا۔ ایسا اس سے پہلے سندھی میں بھی کر چکے تھے۔ اس سیریل کی شان دار کامیابی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ سندھی دیہات کے کھیت کھلیان سے ہوتا ہوا اُن کا ڈراما کراچی کے پُرشور بازاروں تک بھی آن پہنچا اور دیہی معیشت کے سادہ رشتوں کی جگہ شہری معاشرے کے گنجلک مسائل نے لے لی۔
آخری عمر میں ذیابیطس کی وجہ سے صحت مسائل کا شکار رہے۔