یہ ہے حقیقت کے قریب ترین پینٹنگ

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی اس پینٹنگ کو دنیا کی سب سے زیادہ حقیقت کے قریب پینٹنگ (The Most Realistic Painting in The World)مانا جاتا ہے۔ اس کا بغور جائزہ لینے سے جائزہ لینے والا اسے داد دیے بنا نہیں رہ سکتا۔ اس لیے کہ پینٹنگ میں تمام تر باریکیوں کا خیال رکھا گیا ہے۔

یہ ہے "Leng Jun” کی وہ شہرہ آفاق پینٹنگ جس پر کیمرے سے لی جانے والی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔

پینٹنگ بنانے والا چائینہ سے تعلق رکھتا ہے اور ان کا نام "Leng Jun” ہے۔ ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے تقریباً تمام شہ پاروں پر فوٹو گراف ہونے کا گماں ہوتا ہے۔