ڈان اردو سروس پر حالیہ ایک تحقیق چھپی ہے جس میں موٹاپے کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ذیل میں رقم کی جا رہی ہے:
’’اگر آپ گھر کی جگہ ہوٹلوں کے کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں، تو وزن کو کنٹرول رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ درحقیقت ان غذاؤں میں آپ کے اندازوں سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں، جو لوگ ایک وقت کا کھانا روزانہ ہوٹل سے کھاتے ہیں، ان میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان دیگر سے زیادہ ہوتا ہے۔‘‘