26 جون، انسدادِ منشیات کا عالمی دن

وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 26 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر کرنا اور آگاہی دینا ہے ۔اس حوالے سے دنیا بھر میں سماجی تنظیموں کے زیرِ اہتمام واک، مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق، انسدادِ منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا جو1987ء میں منظور کی گئی ۔