25 جون، کرشمہ کپور کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 25 جون 1974ء کو ممبئی پیدا ہوئیں۔
ان کی پہلی فلم ’’پریم قیدی‘‘ 1991ء کو ریلیز ہوئی تھی۔اس کی کامیابی کے بعد دوسری فلم ’’پولیس افسر‘‘ آئی، جس نے بھی کامیابی سمیٹی۔
کرشمہ کا شمار 1990ء سے 2005ء کی سپر ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ اپنے 30 سالہ کیریئر میں 6 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ۔
اپنا کیریئر ختم کرنے سے قبل ہی 2003ء میں صنعت کار سنجے کپور سے شادی کی اور پھر کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور ہوگئیں۔