ڈان اُردو سروس کی حالیہ ایک مفصل تحقیق میں ایسی کچھ نشانیاں دی گئی ہیں، جن کی وجہ سے باآسانی پتا چلایا جاسکتا ہے کہ آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں یا نہیں؟ تحقیق کے مطابق: ’’پیشاب کی رنگت میں تبدیلی ڈی ہائیڈریشن کو پکڑنے کا آسان ترین ذریعہ بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ بس پیشاب کی رنگت کو دیکھیں، اگر وہ گہرے زرد رنگ کا ہے، تو یہ جسم کا اشارہ ہے کہ ایک یا 2 گلاس پانی پی لیں۔جتنا زیادہ پانی پینا عادت بنائیں گے، پیشاب کی رنگت اتنی زیادہ شفاف ہوگی۔ ہلکا پیلا رنگ ہائیڈریشن کا اشارہ دیتا ہے۔‘‘