ڈان اردو سروس کی ایک مفصل رپورٹ کے مطابق وجود میں جب آئرن کی کمی ہوجاتی ہے، تو اس کی کئی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں۔ جن میں سے ایک کچھ یوں ہے: ’’دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی بھی آئرن کی کمی کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کے نتیجے میں دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس سے دل کی دھڑکن غیر معمولی ہوجاتی ہے یا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دل بہت تیز دھڑک رہا ہے۔ سنگین معاملات میں ہارٹ اٹیک کا بھی خطرہ پیدا ہوتا ہے۔‘‘