وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے ممتاز افسانہ نگار، ناول نگار، نقاد اور محقق ڈاکٹر محمد آغا سہیل 6 جون 1933ء کو لکھنؤ، اُترپردیش، برطانوی ہندوستان میں ایرانی النسل خاندان میں پیدا ہوئے ۔
والد کا نام آغا محمد صادق تھا اور وہ صادق علی خاں کے نام سے مشہور تھے ۔
آغا سہیل کی اہلیہ حشمت آرا بیگم کا تعلق آصف الدولہ حاکم اودھ کے خانوادے سے تھا۔ تقسیمِ ہند کے بعد کے لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ’’دبستانِ لکھنؤ کے داستانوی اَدب کا ارتقا‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ناول ’’کوچۂ جاناں‘‘ اور ’’کہانی عہدِ زوال کی‘‘، افسانوی مجموعے ’’بدلتا ہے رنگ آسماں‘‘، ’’شہرِ نا پرساں‘‘ ، ’’تل برابر آسمان‘‘، ’’اگن کنڈلی‘‘ اور ’’بوند بوند پانی‘‘ کے نام سے اور خود نوشت سوانح عمری ’’خاک کے پردے ‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئی۔
26فروری 2009ء کو لاہور، پاکستان میں انتقال کرگئے ۔