31 مئی، سویتلانا ایلیک سیاوچ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق روسی خاتون صحافی اورمصنفہ سویتلانا ایلیک سیاوچ (Svetlana Alexievich) اکتیس مئی 1948ء کو یوکرین میں پیدا ہوئیں۔
والد کا تعلق بیلاروس سے تھا۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں 2015ء کا نوبل انعام برائے ادب ملا۔ یہ انعام ان کی جنگ کے اثرات سے متعلق کئی کتب اور ناول پر دیا گیا ہے ۔ کئی معروف اخبارات سے منسلک رہی ہیں۔اب تک کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں ۔
مشہور کتب میں ’’زنکی بوائز‘‘ (Zinky Boys: Soviet Voices from the Afghanistan War) شامل ہے جس میں افغانستان میں روسی فوجیوں کی زندگیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چرنوبل کے ایٹمی حادثے کے بارے میں بھی ایک کتاب (Voices from Chernobyl) لکھی ہے۔ ایک اور کتاب میں انہوں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟