نرم و ملائم ہاتھ۔۔۔مگر کیسے؟

نرم و ملائم خوبصورت ہاتھ انسان کی شخصیت کو چار چاند لگادیتے ہیں۔ آپ بھی اس آسان ٹوٹکے کی مدد سے ہاتھوں کو نرم و ملائم بناکر اپنی شخصیت نکھار سکتے ہیں۔
لیمو کا رس: ایک چمچ
ٹماٹر کا رس: ایک چمچ
گلیسرین: ہلکی مقدار میں
تمام اجزا ہلکی مقدار میں ہاتھوں پر لگاکر دس منٹ تک ہلکا ہلکا مساج کریں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھوئیں۔ دس پندرہ دن تک روزانہ یہ عمل دہرائیں۔ آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔