24 مئی، میخائیل شولوخوف کا یومِ پیدائش

مشہور روسی سیاست دان اور مصنف ’’میخائیل شولوخوف‘‘ 24مئی 1905ء کو روس میں پیدا ہوئے۔ معمولی تعلیم حاصل کی۔ 1918ء سے 192 2ء تک روسی فوج میں رہے۔ 1922ء سے 1926ء تک ماسکو میں محنت مزدوری کرتے رہے۔
1941ء سٹالن پرائز، 1960ء میں آرڈر آف دی فادر لینڈ، لینن پرائز اور 1967ء میں ہیرو آف سوشلسٹ لیبر کا ایوارڈ ملا۔ آرڈر آف لینن سے 8بار نوازے گئے۔
شولوخوف نے اپنا معرکہ آرا ناول ’’اور ڈان بہتا رہا‘‘ چودہ برسوں میں لکھا تھا جس کا اُردو ترجمہ مخمور جالندھری اور سیراج نظامی نے کیا۔
21فروری 1948ء کو انتقال کرگئے۔
’’نوبل انعام یافتہ شخصیات‘‘ از ڈاکٹر صابر علی ہاشمی سے انتخاب)