ڈوؤلنگو (Duolingo) زبان سیکھنے کی ایک مفت ایپ ہے۔ یہ دنیا کی 38 مختلف زبانون کو سکھانے والے (لسانیات) 98 مختلف کورسز فراہم کرتی ہے۔
ڈوؤلنگو ویڈیو گیم کی طرح کرم کرتی ہے یعنی آپ ایک مرحلہ (لیول) کی تکمیل کے بعد ہی دوسرے مرحلے کے اہل ہوجاتے ہیں۔ جب آپ ایک لیول مکمل کرلیتے ہیں، تو یہ آپ کو انعام کے طور پہ خیالی (ورچوئل) سکے (کوائنز) دیتی ہے جو آپ کو اگلے مرحلے (لیول) تک لے جاتے ہیں۔ امتحان کے دوران میں غلطی پر مفت تجاویز بھی دی جاتی ہیں اور اصلاح کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔
ڈوؤلنگو کسی ایک زبان کے درس وا کتساب پر مبنی 34 لیکچر فراہم کرتی ہے جو یونیورسٹی سمسٹر کے برابر ہوتے ہیں۔
(اردو ڈائجسٹ مئی 2021ء کے صفحہ نمبر 164 سے انتخاب)