کووڈ کا شکار مریض، کتنوں میں بیماری پھیلا سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ڈان اردو سروس پر ایک مفصل تحقیق چھپی ہے جس میں رقم ہے: "ایک تحقیق میں دعوا کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے متاثر ایک شخص 30 دنوں میں مزید سیکڑوں افراد کو اس بیماری کا شکار اس وقت کرسکتا ہے جب احتیاطی تدابیر جیسے سماجی دوری پر عمل درآمد نہ ہوسکے۔ یہ دعوا بھارت میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ’’انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ‘‘ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی دوری کے اقدامات پر عمل نہ کیا جائے، تو ایک مریض محض 4 ہفتوں میں 406 افراد میں اس بیماری کو منتقل کرسکتا ہے۔”