وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی فلمی صنعت کے ممتاز ہدایت کار حسن طارق 24 اپریل 1982ء کو لاہورمیں انتقال کرگئے۔
1927ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ہدایت کار جعفر ملک کی فلم ’’سات لاکھ‘‘ سے بطورِ معاون ہدایت کار کیا۔ اگلے برس بطورِ ہدایت کار ان کی پہلی فلم ’’نیند‘‘ ریلیز ہوئی، جس نے بطورِ ہدایت کار ان کے نام کو بڑا مستحکم کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد40 سے زائد فلموں کی ہدایات دیں جن میں ’’امراؤ جان ادا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘ اور ’’انجمن‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
1968ء میں ’’بہن بھائی‘‘، 1970ء میں ’’انجمن‘‘ اور 1982ء میں ’’سنگدل‘‘ پر بہترین ہدایت کار کے ’’نگار ایوارڈ‘‘ کے اعزاز سے نوازے گئے۔
خاندان میں اپنی پہلی شادی کے علاوہ انہوں نے اداکارہ نکہت سلطانہ ، مشہور رقاصہ ایمی مینوالا اور مشہور اداکارہ رانی سے شادی کی تھی۔