22 اپریل، ولادی میر لینن کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق انقلابِ روس کے رہنما ولادی میر لینن 22 اپریل 1870 ء کو پیدا ہوئے۔
پیدائشی نام ’’ولادی میر الیچ الیانوف‘‘ اور فرضی نام ’’وی آئی لینن اور ایں لینن‘‘ تھا۔ لینن روسی انقلابی، اشتراکی سیاست دان، اکتوبر کے انقلاب کے رہ نما اور 1922ء روسی سوویت سوشلسٹ جمہوریہ کے پہلے رہنما تھے ۔ ٹائم میگزین نامی جریدے نے انہیں بیسویں صدی کے 100بااثر افرادمیں سے ایک قرار دیا۔ نظریۂ مارکس میں ان کے حصہ کو نظریۂ لینن کہا جاتا ہے ۔
21 جنوری 1924ء کو ماسکو میں انتقال کرگئے۔