20 اپریل، علی عظمت کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی فن کار اور گلوکار علی عظمت 20 اپریل 1970ء کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔
بنیادی طور پر پاپ گائیکی کی وجہ سے مشہور ہیں مگر گلوکاری کے علاوہ ایک اچھے موسیقار،لکھاری اور اداکار بھی ہیں۔ 90ء کی دہائی میں ان کے میوزیکل بینڈ ’’جنون‘‘ کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔ بینڈ نے کئی ہٹ گانے گائے۔ جب ’’جنون گروپ‘‘ ٹوٹ گیا تو اکیلے گانا گانا شروع کیا۔ 2013ء کی لالی وڈ فلم ’’وار‘‘ میں ایک سیاست دان اعجاز احمدکا کردار نبھایا۔اس کے علاوہ ’’جیو‘‘ کے پروگرام ’’پاکستان آئیڈل‘‘ کے جج کے طور پر بھی شریک رہے۔
مشہور گانوں میں ’’سیوں نی‘‘، ’’ہے جذنہ جنوں‘‘، ’’بھلیا‘‘، ’’گرج برس‘‘، ’’پپو یار‘‘ وغیرہ ہیں۔