17 اپریل، کامریڈ میر اکبر خیبر کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق افغانستان کے اولین کمیونسٹ دانش ور کامریڈ میر اکبر خیبر 17 اپریل 1978ء کو قتل کیے گئے۔
مشتاق علی شان کی ایک تحریر کے مطابق ’’کامریڈ میر اکبر خیبر نے افغان سماج میں مارکسی اور لیننی افکار کے پرچار میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان افغان انقلابیوں کی سعی پیہم سے یکم جنوری 1965ء کو بائیں بازو کے مختلف گروپوں کے انضمام سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDPA) کا قیام عمل میں آیا، جو پشتو زبان میں ’’د افغانستان د خلق دیمو کراتیک گوند‘‘ اور دری زبان میں ’’حزب دیموکراتیک خلق‘‘ کے نام سے معروف ہوئی۔اپنے قیام کے محض تیرہ سال بعد اس پارٹی نے، جس کی قیادت کامریڈ نور محمد ترکئی اور کامریڈ ببرک کارمل کر رہے تھے، 27 اپریل 1978ء کو انقلابِ ثور برپا کیا۔