معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سائنس دان، حساب دان، مہندس، مؤجد، تشریح دان، مصور، مجسمہ ساز، معمار، ماہر نباتیات، موسیقار اور مصنف لیونارڈو ڈا ونچی (Leonardo da Vinci) پندرہ اپریل 1452ء کو اٹلی میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق انہیں بنیادی طور پر ایک نقاش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔اُن کے کاموں میں ’’مونا لیزہ‘‘(Mona Lisa) سب سے مشہور ہے۔ دنیا میں اس تصویر کی سب سے زیادہ نقل کی گئی ہے۔ تاہم، ان کی تصویر آخری فسح(آخری عشائیہ)، مذہبی مصوری کا ایک عالمگیر نمونہ ہے۔ اس کے سامنے صرف میکل آنجلو کی تصویر آدم کی تشکیل ہی اتنی شہرت کی حامل ہے۔
2 مئی 1519ء کو دماغی جریان خون کی وجہ سے انتقال کرگئے۔