14 اپریل، عمر گل کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے سبک دوش تیز گیند باز عمر گل 14 اپریل 1984ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق 47 ٹیسٹ میچوں میں 163 وکٹیں حاصل کیں۔ 130 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 179 رہی۔ ’’ٹی 20‘‘ عمر گل کا پسندیدہ فارمیٹ رہا۔ 60 ’’ٹی 20‘‘ انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 479 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔