28 مارچ، جب اس شہر کا نام تبدیل کرکے استنبول رکھا گیا

"britannica.com” کے مطابق 28 مارچ 1930ء کو قسطنطنیہ کا نام تبدیل کرکے ’’استنبول‘‘ رکھ دیا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق قسطنطنیہ (Constantinople) سنہ 330ء سے 395ء تک رومی سلطنت اور 395ء سے 1453ء تک بازنطینی سلطنت کا دارالحکومت رہا۔ 1453ء میں فتحِ قسطنطنیہ کے بعد سے 1923ء تک یہ سلطنتِ عثمانیہ کا دار الخلافہ رہا۔ سلطان محمد فاتح نے اس شہر کا نام ’’اسلام بول‘‘ رکھا، مگر ترکوں کو ’’اسلام بول‘‘ بولنے میں مشکل ہوتی تھی، تو وہ اسے ’’استنبول‘‘ کہتے تھے۔ یہ قرونِ وسطیٰ میں یورپ کا سب سے بڑا اور امیر ترین شہر تھا۔ اس زمانے میں قسطنطنیہ کو "Vasileousa Polis” یعنی شہروں کی ملکہ کہا جاتا تھا۔