"timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق میخائل گورباچوف 15 مارچ 1990ء کو سوویت یونین کے صدر بن گئے۔
2 فروری 1931ء کو روس میں پیدا ہوئے۔ ’’سوویت یونین‘‘ کے نہم اور آخری راہنما ہیں۔ 1955ء کو ’’ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی‘‘ سے لا میں گریجویشن کیا۔ یونیورسٹی ہی میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ گورباچوف کو امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان ’’سرد جنگ‘‘ کے خاتمے کا اعزاز حاصل ہے (یہ الگ بات ہے کہ "کنٹرولڈ میڈیا” کی منفی تشہیر کی وجہ سے بیشتر لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، لفظونہ انتظامیہ۔) 1989ء میں "Otto Hahn Peace Medal” اس کے بعد 1990ء میں نوبل پیس پرائز اور 1992ء میں "Harvey Prize” مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پوری دنیا میں کئی ایک اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ "Union of Social Democrats” سے وابستہ ہیں، اس کی بنیاد بھی گورباچوف نے 2007ء کو رکھی تھی۔