کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں لیکن بعض شوق جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی چوبیس سالہ کنیڈین ماڈل کیٹ کی ہے۔ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق کیٹ کو اپنے جسم پر ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے ۔ اسی لئے انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ’’سکلیرل ٹیٹو ‘‘ بنوانے کی ٹھان لی۔ سکلیرل ٹیٹو دو ہزار عیسوی میں متعارف ہوا ہے، جس میں ایک خاص مہارت کے ساتھ انسانی آنکھ میں سیاہی اتار کر ٹیٹو بنایا جاتا ہے۔سکلیرل ٹیٹو بنوانے کے بعد کیٹ کی آنکھ سوجنا شروع ہوگئی اور انہیں دکھنے میں شدید مشکل پیش آنے لگی۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ سوشل میڈیا پر سکلریل ٹیٹو سے دور رہنے کے مشورے دیتے دکھائی دے رہی ہیں۔کنیڈین ماڈل نے اس سلسلے میں مختلف معالجوں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ صحت کے ماہرین سکلیرل ٹیٹو کو ’’انتہائی خطرناک‘‘ قرار دے چکے ہیں۔