یہ ہے دنیا کا محفوظ ترین شہر

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق دنیا کا محفوظ ترین شہر ٹوکیو (Tokyo) ہے جہاں ایک چھے سالہ چھوٹا سا بچہ بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اکیلے سفر کرسکتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق انسانی وسائل سے متعلق ایک ادارے "Mercer” اور "Economist intelligence unit” کے "Cost of living” کے مطابق ٹوکیو کو غیر ملکی ملازمین کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی جریدہ برائے اندازِ حیات (lifestyle) کے مطابق اسے دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر قرار دیا گیا ہے۔