گرنیڈا، ویسٹ انڈیز میں سائبیرین سی پر واقع جزیروں کیریکو اور پیٹیٹی اور دیگر چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے۔ 348.5 مربع کلومیٹر پر پھیلے اس جزیرے پر 2020ء کے اعداد و شمار کے مطابق 1 لاکھ 12 ہزار 523 افراد بستے ہیں۔ دارالحکومت جورجیز ہے۔ آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ سیاحت ہے۔
گرنیڈا کی انفرادیت اس کی خوبصورتی کے علاوہ یہ بھی ہے کہ یہاں فوج ہے، نہ دفاعی نظام۔ شاہی پولیس فورس معاملات دیکھتی ہے جو اسلحہ بھی نہیں رکھتی۔
گرنیڈا میں امن و امان کی صورتِ حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مقامی رہایشیوں کے مطابق انہوں نے پچھلے چار سال سے کبھی اپنے دروازے بند نہیں کیے۔ رات کو پورے جزیرے پر دروازہ لاک کیے بغیر بے فکر ہوکر سونے کا رواج ہے۔