وکی پیڈیا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی ڈان بریڈ مین 25 فروری 2001ء کو نمونیا کی وجہ سے 92 برس کی عمر میں ایڈیلیڈ میں انتقال کرگئے۔
27 اگست 1908ء میں کوٹا مونڈرا میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ڈونلڈ جارج بریڈمین جب کہ ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور تھے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھتے تھے۔بلے بازی کا اوسط 99.94تھا جسے کسی بھی بڑے کھیل میں اعداد و شمار کے لحاظ سے عظیم ترین کارکردگی سمجھا جاتا ہے۔ اس کا تقابل اس سے کیا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے بعد بہترین اوسط 75.56، 60.97 اور 60.83 ہیں۔ اس طرح بلے بازی کے اوسط میں ان کا کوئی دور دور تک مد مقابل نہیں دکھائی دیتا۔
1948ء میں آسٹریلیا کے دورۂ انگلستان کے آخری ٹیسٹ میں اگر وہ 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے، تو آج ان کا اوسط 100 رنز ہوتا، لیکن بدقسمتی سے وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ یوں ان کا اوسط 99.94 فیصد ہے۔