سوات سے تعلق رکھنے والے سماجی وسیاسی کارکن عمیر احد میر خیل کو باچا خان ٹرسٹ انسٹیٹیوٹ کینڈا کا ڈائریکٹر منتخب کردیا گیا ہے۔ باچا خان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد عمیر احد کے منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ساتھ ہی یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ عمیر احد میر خیل باچا خان کی تحریک کو آگے بڑھانے میں ساتھیوں سمیت حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ عمیر احد امن اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیموں ’’یو این اُو‘‘ اور ’’گلوبل پیس چین‘‘ کی طرف سے کینیڈا میں امن کے سفیر بھی مقرر ہیں۔ انہیں یہ اعزاز2020ء تا 2022ء ہے ۔
عمیر احد میر خیل کا چھوٹا سا تعارف ذیل میں دیے جانے والے لنک میں ملاحظہ ہو:
https://lafzuna.com/current-affairs/s-19638/