کھیرا قبض سے تحفظ دلانے میں مددگار

اگر آپ کو قبض ہے، تو کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ حالیہ صحت کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ کھیرے کھانے سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسم میں پانی کی کمی قبض کا خطرہ بڑھانے والا ایک بڑا عنصر ہے۔ کھیروں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے، جب کہ اس میں موجود فائبر بھی آنتوں کے افعال کو بہتر کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ کھانے کی میز پر کھیرا ضرور پڑا ہو۔