معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 15 فروری 1965ء کو کینیڈا نے حالیہ پرچم جس پر میپل کا پتا (Maple leaf) دکھائی دیتا ہے، رائج کیا۔
ویب سائٹ کے مطابق پرچم پر سرخ رنگ کا پتا ملک کے جنگلات کو علامتی طور پر پیش کرتا ہے۔ پرچم کا سفید حصہ شمالی برف اور سرخ حصے بحرِ اوقیانوس اور بحرالکاہل کو علامتی طور پر پیش کرتے ہیں۔