حالیہ ڈان اُردو سروس کی انتظامیہ نے موٹاپے سے نجات کے بارے میں ایک تحریر شائع کی ہے، جس میں موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے کئی ٹوٹکے دیے گئے ہیں۔ تحریر کے آخر میں بتایا گیا ہے کہ اگر خود کو فربہ اندام ہونے سے بچانا ہے، تو بھوکا مت رہیں۔ تحریر کے الفاظ کچھ یوں ہیں: "روزانہ 1200 (اگر آپ خاتون ہیں) یا 1800 (اگر مرد ہیں) کیلوریز روزانہ جزوبدن بنانا میٹابولزم کو تیز کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اگرچہ ڈائیٹنگ یا کریش ڈائیٹس کچھ وقت کے لیے وزن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے، مگر اس کے نتیجے میں جسم فائدہ مند غذائی اجزا سے محروم ہوتا ہے جب کہ اس سے مسلز بھی ڈھیلے ہوجاتے ہیں جو میٹابولزم کو سست کرنا کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں طویل المیعاد بنیادوں میں جسم کم کیلوریز جلاتا اور زیادہ تیزی سے وزن میں اضافے کا سامنا کرتا ہے۔”