12 فروری، اعجاز رحمانی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق اُردو زبان کے شاعر اور نعت خواں اعجاز رحمانی 12 فروری 1936 ء کو ہندوستان کے مشہور شہر علی گڑھ کے محلّہ اسرا میں پیدا ہوئے۔
مکمل نام سید اعجاز علی رحمانی تھا۔ دینی تعلیم علی گڑھ ہی میں حاصل کی۔ 1954ء میں پاکستان منتقل ہو گئے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے رکن رہے ۔ پہلی نعت 1955ء میں لکھی۔ نعت خواں بھی تھے ۔
13مختلف تصانیف شائع ہوئیں۔ کلیاتِ نعت‘‘ پانچ نعتیہ مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ہے ۔ اس کے 1184 صفحات ہیں۔ مئی 2010ء میں شائع ہوئی۔
83 برس کی عمر میں 26 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔