وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی ٹی وی ادکار قاضی واجد 11 فروری 2018ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
26 مئی 1930ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔ پاکستانی ریڈیو انڈسٹری کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ 25 سال ریڈیو پر کام کرنے کے بعد انہوں نے استعفا دے دیا اور ایک اداکار بن گئے۔ 1988ء میں تمغائے حسن کارکردگی سے نوازے گئے۔