8 فروری، ندا فاضلی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے مشہور شاعر، فلمی گیت کار اور مکالمہ نگار ندا فاضلی 8 فروری 2016ء کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
12 اکتوبر 1938ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔اصل نام مقتدا حسن اور تخلص ندا فاضلی ہے۔ گوالیارمیں تعلیم پائی۔ والد ایک شاعر تھے ۔ تقسیم کے بعد والدین اور خاندان کے افراد پاکستان چلے گئے ، لیکن ندا فاضلی بھارت ہی میں رہ گئے ۔
بچپن میں ہندو مندر سے ایک بھجن کی آواز سنی اور شاعری کی طرف مرغوب ہوئے ۔ انسانیت پرشاعری کی۔ اس دور میں مرزا اسداللہ خاں غالبؔاور میر تقی میرؔ سے متاثر ہوئے ۔ ایلیئٹ، گگول، انتون چیخوف اور ٹکاساکی کو بھی پڑھا اور اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کا اضافہ کیا۔