میسی کا بارسلونا کے ساتھ چار سالہ معاہدہ جو ہوش اُڑائے

سپین کے ایک اخبار نے حالیہ مشہور و معروف فٹ بالر ’’میسی‘‘ (Lionel Messi) کے بارسلونا کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کی تفصیل شائع کی ہے، جو زبان زدِ خاص و عام ہے۔
اخبار کے مطابق2017ء میں میسی کے بارسلونہ کے ساتھ ہونے والے چار سالہ معاہدے کی مالیت ایک کھرب 8 ارب پاکستانی روپیہ بنتی ہے۔
معاہدہ کی رقم کو اگر سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے، تو ایک سال کے لیے میسی کو 27 ارب پاکستانی روپیہ ادا کیا گیا۔ اگر مزید گہرائی میں جایا جائے، تو سٹار فٹ بالر کو ایک ماہ کا 2 ارب، ایک دن کا 7 کروڑ، ایک گھنٹے کا 30 لاکھ، ایک منٹ کا 51 ہزار جب کہ ایک سیکنڈ کا 1700 پاکستانی روپیہ ادا کیا گیا۔
سٹار فٹ بالر مذکورہ معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے پر برہم ہیں اور انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔