22 جنوری، محمد حسین آزاد کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے مشہور ادیب اور شاعر محمد حسین آزاد 22 جنوری 1910ء کو لاہور ، برٹش راج، موجودہ پنجاب میں انتقال کرگئے۔
10جون 1830ء کو پیدا ہوئے۔ اول اپنے والد سے اور پھر ذوقؔ کے سایۂ عاطفت میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں دہلی کالج میں داخل ہوئے، جہاں مولوی نذیراحمد، ذکاء اللہ اور پیارے لال آشوب سے ہم سبق ہونے کا موقع ملا۔
اردو کے عناصرِ خمسہ میں شمار ہوتے ہیں۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں عربی اور فارسی کے پروفیسر رہے۔ 1887ء میں ملکہ وکٹوریہ کی جوبلی پر ’’شمس العلما‘‘ کا خطاب پایا۔
دماغی تھکاوٹ اور جواں سال بیٹی کی بے وقت موت کی وجہ سے 1889ء میں دماغی توازن کھو بیٹھے اور جنون کے آثار پیدا ہو گئے ۔ آخری عمر تک یہی حالت رہی۔
آب حیات، نیرنگِ خیال، سخن دان فارس، قصص الہند جیسی شاہکار کتب کی طرح کل 15 تصانیف لکھ چھوڑیں۔