وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے مشہور کالم نویس، مصنف اور ڈراما نگار منو بھائی 19 جنوری 2018ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
6 فروری 1933ء وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ اصل نام منیر احمد قریشی تھا۔ پنجابی کے معروف شاعر شریف کنجاہی ماموں تھے۔
1947ء میں میٹرک کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج کیمبل پور (اٹک) آ گئے، وہاں غلام جیلانی برق، پروفیسر عثمان اور مختار صدیقی جیسے اساتذہ سے پڑھنے کا موقعہ ملا۔ یہیں سے پنجابی شاعری شروع کی۔ پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ڈھیر سارے ڈرامے لکھے۔ سب سے مشہور ڈراما ’’سونا چاندی‘‘ ہے۔ 2007ء میں صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی ملا۔