16 جنوری، شاہِ ایران تخت چھوڑ کر فرار

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 16 جنوری 1979 ء کو شاہِ ایران محمد رضا شاہ پہلوی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نتیجتاً آیت اللہ خمینی برسرِ اقتدار آئے اور ایران کے ’’اسلامک ریپبلک‘‘ ہونے کا اعلان کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق 27 جولائی 1980ء کو قاہرہ کے ایک اسپتال میں شاہ کا انتقال ہو گیا۔ موت کے وقت ان کی جو دولت بیرونی بینکوں میں جمع تھی، وہ دس ہزار ملین پونڈ سے بھی زیادہ تھی۔