ہائپر ٹینشن، ذیابیطس اور کینسر جیسی امراض کا راستہ روکنے والا پھل

قوتِ مدافعت میں اضافہ لانے میں جو پھل خاص اہمیت کے حامل ہیں، ان میں ایک املوک (جاپانی پھل) بھی شامل ہے۔
املوک وٹامن سی (Vitamin C) کی زیادہ مقدار رکھنے کے سبب قوتِ مدافعت بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ اس طرح سردی کے عام انفیکشن کھانسی اور نزلہ سمیت دمہ، ہائپر ٹینشن، ذیابیطس، کینسر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی متعدد بیماریوں کے خلاف ڈھال کا بھی کام کرتا ہے۔ اس لیے جب بھی یہ پھل ہاتھ آئے،منھ نہیں موڑنا چاہیے۔