وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کی ممتازادیبہ ، افسانہ و ناول نگار اور ماہرہ تعلیم جمیلہ ہاشمی 10 جنوری 1988ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں اور سمہ سٹہ بہاولپور میں دفن ہیں۔
17 نومبر 1929ء کو گوجرہ ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ سردار احمد اویسی سیرانی کی اہلیہ تھیں۔ معروف کالم نگار عائشہ صدیقہ ان کی صاحبزادی ہیں۔
جمیلہ کی تخلیقات میں ’’وداعِ بہار‘‘ (ناول)، ’’تلاشِ بہاراں‘‘ (ناول)، ’’دشت ِسوس‘‘ (ناول)، ’’داغِ فراق‘‘ (ناولٹ)، ’’آپ بیتی جگ بیتی‘‘(افسانوی مجموعہ)، ’’رنگ بھوم‘‘(افسانوی مجموعہ) وغیرہ شامل ہیں۔