وکی پیڈیا کے مطابق انگریزی زبان کے مشہور شاعر اور نقاد، ٹی ایس ایلیٹ (T.S. Eliot) چار جنوری 1965ء کولندن میں انتقال کرگئے۔
26 جنوری 1888ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔ آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں انگریزی شاعری کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 1915ء میں برطانیہ چلے گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ 1922ء میں ایک ادبی رسالہ "Criterion” جاری کیا، جو 1929ء میں بند ہو گیا۔ 1948ء میں ادب کا نوبل پرائز ملا۔ بعد میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں شاعری کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ ’’او، ایم‘‘ کا اعلا برطانوی خطاب پایا۔
متعدد منظوم ڈراموں کے مصنف ہیں۔ آخری دنوں میں ’’فیر اینڈ فیر پبلشر‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ ان کے تنقیدی نظریات بھی مشہور ہوئے۔ رومانیت کے سخت خلاف تھے، جس کی وجہ سے شخصیت سے گریز اور معروضی تلازمے کے نظریات پیش کیے۔ ان کا نظریۂ روایت، اُردو ادب پر بھی اثر انداز ہوا ۔ کئی اُردو نقاد مثلاً محمد حسن عسکری، ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر سید عبد اللہ اور ڈاکٹر عابد علی عابد ان سے متاثر نظر آتے ہیں۔