وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی شاعر منظر بھوپالی 29 دسمبر 1959 ء میں امراؤتی، ممبئی (بھارت) میں پیدا ہوئے۔
پیدائشی نام سیر علی رضا ہے مگر دنیائے شعر و ادب میں وہ منظر بھوپالی کے نام سے مشہور ہیں۔ 14 برس کی عمر ہی میں اشعار لکھنا شروع کیے اور 17 برس کی عمر میں پہلی دفعہ مشاعرہ میں اپنا کلام پڑھا۔ اردو ادب میں گذشتہ تین دہائیوں سے سرگرمِ عمل ہیں۔
اپنے پرکھوں کی وراثت کـو سنبـھالـو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گرجائے گی
ہـم نے یہ بـات بزرگـوں سے سنـی ہے منظرؔ
ظلـم ڈھـائے گی، تو سرکار بھی گر جائے گی