وکی پیڈیا کے مطابق چینی مارکسی، عسکری و سیاسی رہنما ’’ماؤزے تنگ‘‘ (Mao Zedong) چھبیس دسمبر 1893ء کو پیدا ہوئے۔
چینی خانہ جنگی میں چینی کمیونسٹ جماعت کی قیادت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور یکم اکتوبر 1949ء کو بیجنگ میں عوامی جمہوریۂ چین کی بنیاد رکھی۔ 1945ء سے 1976ء تک چین کی کمیونسٹ جماعت کے چیئرمین رہے جب کہ 1954ء سے 1959ء تک عوامی جمہوریۂ چین کی صدارت سنبھالی۔
ماؤ جدید تاریخ کی مؤثر ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ ٹائم میگزین نے انہیں بیسویں صدی (20th Century) کی 100 مؤثر ترین شخصیات میں شمار کیا ہے۔
9 ستمبر 1976ء کو انتقال کرگئے۔