23 دسمبر، ملکۂ ترنم نورجہاں کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق برصغیر کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ نورجہاں 23 دسمبر 2000ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔ دس ہزار کے قریب گیت ہندوستان اور پاکستان میں اردو، سندھی، بنگالی، پشتو، عربی اور پنجابی زبانوں میں گائے۔ انہیں ہفت زبان گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے۔
نورجہاں نے دو شادیاں کیں۔ پہلی شوکت حسین رضوی سے جب کہ دوسری شادی اعجاز درانی سے ہوئی۔ تین بچوں (دو بیٹوں اکبر رضوی اور اصغر رضوی اور بیٹی ظل ہما) کی ماں بنیں۔ ماں کے ساتھ ساتھ تینوں بچے بھی انتقال کرگئے ہیں۔