معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 21 دسمبر 1995ء کو بیت اللحم پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا ۔
ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے ستمبر 1995ء کو ویسٹ بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کی رُو سے 21 دسمبر کو اسرائیلی فوج کے شہر سے انخلا کا عمل شروع ہوا۔
بیت اللحم دراصل عرب اسرائیل جنگ میں 1948ء کو اسرائیل کے قبضہ میں آیا تھا۔