20 دسمبر 1999 ء کو پرتگال نے اپنی سابقہ نوآبادی مکاو (Macau) کو چین کے حوالے کردیا۔
"nawaiwaqt.com.pk”کے مطابق مکاو، ہانگ کانگ کی طرح چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے، جو چین میں ایک ملک، دو نظاموں کی سوچ کے تحت کام کرنے والے دو علاقوں میں سے ایک ہے اور ہانگ کانگ کے قریب ہی واقع ہے۔
2018ء کی مردم شماری کے مطابق مکاو کی آبادی 6 لاکھ 31 ہزار 636 نفوس پر مشتمل تھی۔
