ناک ہمارا ذاتی ائیرکنڈیشن

کیا آپ اپنے جسم میں اس عضو کو جانتے ہیں جو ذاتی ائیر کنڈیشن کا کردار ادا کرتا ہے؟ اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں۔
قدرت نے ہمارے جسم میں ناک کو ہمارے ذاتی ائیر کنڈیشن کے طور پر پیدا کیا ہے۔ ہماری ناک گرم ہوا کو جسم کے اندر لے جاتے ہوئے سرد بناتی ہے اور اس طرح سرد ہوا کو اندر لے جاتے ہوئے اسے جسم کے درجہ حرارت کے مطابق گرم بناتی ہے۔
یہ تحقیق کتاب "50 1Wonderful Facts” کے صفحہ 117 پر دی گئی ہے۔
کتاب کے مطابق اس عمل کے علاوہ ہماری ناک ہوا میں شامل گرد اور دوسرے مضر صحت ذروں کو روکنے کا کام بھی کرتی ہے۔ اس کے لئے قدرت نے ہماری ناک کے اندر بے شمار بالوں کو اُگایا ہے جو ہوا میں شامل گرد اور دوسرے مضر صحت ذروں کو روکنے کا کام دیتے ہیں۔