وکی پیڈیا کے مطابق مصر کے نوبل پرائز حاصل کرنے والے مشہور مصنف نجیب محفوظ (Naguib Mahfouz) گیارا دسمبر 1911ء کو قاہرہ میں پیداہوئے۔
17 سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا لیکن جب پہلی تصنیف شائع ہوئی، تو اس وقت عمر 38 سال تھی۔ 1988ء میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔
نجیب کہا کرتے تھے کہ ایک مصنف کا کام ان حالات کی نقشہ کشی کرنا ہوتا ہے ، جن میں وہ رہتا ہے اور اگر حالات تبدیل ہو جاتے ہیں، تو مصنف بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔
نجیب کے ناولوں میں قاہرہ کی زندگی کی نقشہ کشی کی گئی ہے ۔ ابتدائی سالوں میں، نجیب محفوظ نے حافظ نجیب، طہ حسین اور سلمہ موسیٰ کو پڑھا اور ان سے متاثر بھی تھے ۔
کم از کم پچاس کے قریب ناول اور سیکڑوں کہانیاں لکھیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زیادہ مضامین لکھے ، جن کی تفصیل کے لیے ایک الگ دفتر درکار ہے ۔ کچھ سال پہلے کلیات پانچ جلدوں میں شائع ہوئی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے ، اور یہ نجیب کا نصف کام بھی نہیں ہے ۔
نجیب کے پندرہ ناولوں پر فلمیں بھی بنائی گئی ہیں، جو جبل الطارق سے خلیج فارس تک پھیلے ہوئے عرب ممالک میں اپنی شہرت رکھتی ہیں۔
Adrift on the Nile بنیادی طور پر عربی ناول ہے جسے فرانسس لیارڈیٹ نے انگریزی میں ترجمہ کیا ہے ۔ اس کا اُردو ترجمہ ’’آبِ نیل پہ آوارگی‘‘ نیئر عباس زیدی نے کیا ہے۔
تیس اگست 2006ء کو انتقال کرگئے ۔